معاشی استحکام کا راستہ روکنے کیلئے سیاسی عدم استحکام کو ہوا دی جارہی ہے:عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اس مرتبہ بھی ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے‘ملک دشمن عناصر پاکستان کوترقی کرتا نہیںدیکھ سکتے‘جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنے کی خاطر سرگرم ہو جاتی ہیں اب بھی معاشی استحکام کا راستہ روکنے کیلئے سیاسی عدم استحکام کو ہوا دی جارہی ہے ‘ موجودہ حکومت کی انتھک جدوجہد سے دوبارہ معیشت بحال ہورہی ہے تو تحریک انصاف کی قیادت اسے سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہی ہے جو کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی،حکومتی اقداما ت سے معیشت میں بہتری، روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن