پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 

Jul 30, 2024

اسلام آباد(خبرنگار) پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سنیٹر کامران مرتضیٰ کی صدارت میں ہوااجلاس میں مولانا لطف الرحمان ،اسلم غوری ،مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور شریک ہوئیمرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ  اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور وخوض ہوااجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے طریق کار پر بات ہوئی اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی روابط کو خوش آئند قرار دیا گیا کمیٹی اجلاس کی تجاویز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انکی وطن واپسی پر پیش کرے گی۔

مزیدخبریں