فیصل آباد میں چار روز قبل حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہونے والے 6 میں سے 5 افراد دم توڑ گئے۔جھلسنے والے چار روز الائیڈ ہسپتا ل میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج مزید ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں عثمان، علی رضا، نبیل، علی انور اور حسنین شامل ہیں، تمام نوجوان حمام میں بیٹھے تھے کہ اے سی اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ جاں بحق نوجوانوں کا تعلق ایک ہی محلے سے تھا، تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔