انتشار کا حل شفاف الیکشن‘ پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر نہیں بنائی: شاہد خاقان

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) سابق وزیرِاعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کی فلاح معیشت سے ہوگی ، کمزور معیشت سے ملک آگے نہیں جائے گا۔ملک کو آئین کے مطابق چلائیں گے تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔ پیرس میں گزشتہ شب پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلی ابراہیم ڈار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالر سے زائد پاکستان بھیجتے ہیں۔ اوور سیز پاکستانیز پاکستان کی معاشی ترقی میں سب سے اہم کردا کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے قیام اور اِس کے اغراض و مقاصد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی انتشار کا خاتمہ فری اینڈ فئیر الیکشن میںہے، عوام پاکستان پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے یا اشارے پر نہیں بنی، اسمبلیوں میں بیٹھنے والے اور اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتے۔ تمام آئینی عہدے دار ہر روز آئین توڑتے ہیں، صرف تین الیکشن فری اینڈ فئیر کروادیں ، آپ کا ملک ٹھیک ہوجائے گا ۔ 77 سال میں ایک بھی الیکشن غیر متنازعہ نہیں۔ تقریب کے میزبان  سرپرست اعلیٰ بزنس فورم محمد ابراہیم ڈار نے شکریہ ادا کیا۔ چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن اور سیکرٹری لیگل اینڈ انٹرنیشنل افئیرز چوہدری سلمان اسلم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شاہد خاقان

ای پیپر دی نیشن