میسی کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کے فون پر نظر رکھتی ہیں!

آپ کو یہ جان کر شاید حیرت ہو کہ ارجنٹائن کے مشہور و معروف مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ بھی دیگر خواتین کی طرح اپنے شوہر کے موبائل کی نگرانی کی کوشش کرتی ہیں۔ اس کا مقصد یہ جاننا ہے کہ میسی کس سے رابطہ کرتے ہیں ... کیا وہ دوسری خواتین سے باتیں کرتے ہیں؟اس حوالے سے ایک پاپا رازی نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں بڑا دل چسپ منظر محفوظ کر لیا۔ اس لمحے میں میسی کے برابر براجمان ان کی اہلیہ انٹونیلا کو ترچھی نظروں سے اپنے شوہر کے موبائل فون پر نظریں جمائے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں افراد ہفتے کی شام انٹر میامی کلب کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔وڈیو کلپ میں انٹونیلا اپنے شوہر میسی کے موبائل کی اسکرین کا بغور جائزہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جب کہ نامور فٹبالر انٹرنیٹ پر ویب سائٹوں کو دیکھنے میں مصروف تھے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ہونے والے اس کلپ پر مختلف تبصروں کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "تمام خواتین ایک جیسی ہوتی ہیں اگرچہ وہ تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی بیگم ہی کیوں نہ ہو"۔بہت سے مردں نے میسی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "خواتین سے ہوشیار رہیں یہ بے وفائی پکڑنے میں مہارت رکھتی ہیں"۔براہ راست نشریات سے محفوظ کیے گئے اس کلپ کو 1.8 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر 10 ہزار سے زیادہ تبصرے سامنے آ چکے ہیں۔اس سے قبل ارجنٹینی میڈیا رپورٹوں میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 37 سالہ نامور فٹبالر اپنی 36 سالہ اہلیہ انٹونیلا سے علاحدگی پر غور کر رہے ہیں۔ میسی کے انٹونیلا سے 3 بیٹے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میسی اور ان کی اہلیہ نا قابل حل ازدواجی مسائل سے دوچار ہیں اور دونوں علاحدگی کے فیصلے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی ان رپورٹوں پر تبصرہ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن