اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس ٹائیکون شمشیر علی کو اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز(بی او جی)مقرر کیا ہے، جو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔شمشیر علی بنیادی طور پر متحدہ عرب امارات اور ہمسایہ جی سی سی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اور ان کے لیے کام کریں گے تاکہ غیر مقیم پاکستانیوں کے لئے پالیسی سازی میں مدد مل سکے۔کابینہ کے اجلاس کی صدارت اوورسیز پاکستانیز فانڈیشن(او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا نے کی جس میں ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ، ڈائریکٹر افضال بھٹی، ڈائریکٹر شمشیر علی، ڈائریکٹر اونازہ احسان بٹ، سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ، منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے شرکت کی۔