راولپنڈی(جنرل رپورٹر)عوام دشمن قوتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی لیکن صدر آصف علی زرداری نے وفاق کی سیاست کے ذریعے ہر بار جموریت کا دفاع کیا ،بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری جمہوریت کے چیمپئین ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اقلیتی رہنما راشد چوہان نے مسیحی برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائدین نے بحالی جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے کامیابی سے عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی راشد چوہان نے کہا کہ ایک جمہوری حکومت کا مطلب عوام کی حکمرانی ہے لیکن یہاں ، مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے۔