وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی کی سیکریٹری بورڈز و جامعات سندھ عباس بلوچ سے ملاقات

 اسلام آباد(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گذشتہ روز سندھ کے سیکریٹری بورڈز و جامعات، محمد عباس بلوچ سے اْن کے دفتر میں ملاقات کی۔وائس چانسلر نے انہیں سندھ کے مختلف حصوں میں یونیورسٹی کے ریجنل نیٹ ورک بالخصوص سندھ کے دورافتادہ علاقوں میں یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے حیدرآباد کیمپس کی تعمیر کے لئے سیکریٹری سے زمین کے حصول میں سپورٹ کی درخواست کی۔ محمد عباس بلوچ  نے سندھ بھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ حیدرآباد کیمپس کے لئے زمین کی فراہمی میں بھرپور معاونت کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن