کامرس کالج کے شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسراشرف ریٹائر ہوگئے

اسلام اباد(خبرنگار)کامرس کالج کے شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسراشرف ریٹائر ہوگئے، اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ایچ ایٹ فور میں شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر محمد اشرف ریٹائر ہو گئے۔ان کی خدمات کا دائرہ 31 سال سے زائد پر محیط ہے۔ انہوں نے جنوری 1993 میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں بطور لیکچرار اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔کالج کے ایم کام بلاک میں منعقدہ ایک ریفرنس کی تقریب میں پروفیسر اشرف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مختلف وفاقی سرکاری کالجوں کے فیکلٹی ممبران اور پروفیسر حضرات نے ان کی غیر معمولی تدریسی صلاحیتوں، قیادت اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا اختتام پروفیسر اشرف کو تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن