اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قومی کمیشن برائے خواتین(این سی ایس ڈبلیو)اور یونیسیف نے، یو این ایف پی اے اور یو این ویمن کے اشتراک سے، ملک گیر مواصلاتی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا نام ’’بولو‘‘(اسپیک اپ)ہے،مقصد پاکستان سے کم عمری کی شادی کا خاتمہ ، بچوں کی شادی کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور قانون میں ترامیم اور اس کے نفاذ کے لیے زور دینا ہے۔ این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت، این جی اوز، سول سوسائٹی، میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
کم عمر کی شادی کے خاتمے کے لیے "بولو" مہم شروع
Jul 30, 2024