ترکیے میں سڑکوں سے آوارہ کتے ہٹانے کا قانون منظور

Jul 30, 2024 | 15:02

ویب ڈیسک

ترکیے میں سڑکوں سے آوارہ کتے ہٹانے کے قانون کی منظوری دے دی گئی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں آوارہ کتوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نیا قانون ضروری ہے۔

ترک حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکیے کی گلیوں اور دیہی علاقوں میں 40 لاکھ آوارہ کتے ہیں جبکہ کئی لوگوں پر حملے بھی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے میں 2022ء سے اب تک آوارہ کتوں کے حملوں میں 44 بچوں سمیت 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ترکیہ میں اس نئے قانون کی اپوزیشن نے مخالفت کی ہے اور قانون کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے سیشانے اسکوائر میں سیکڑوں افراد نے بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا ہے

مزیدخبریں