فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں:عمران خان

بانی پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ہم نے فوج پر الزامات نہیں تنقید کی تھی ۔عمران خان نے کہا کہ گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے ،بانی پی ٹی آئی نے فوج کو بگڑے ہوئے بچے سے تشبع دے دی، ہمیں یہ نا بتائیں کہ فوج نے کیا غلطی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا غیر قانونی تھی ،ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے پیچھے جنرل ضیاء الحق کا ہاتھ تھا ،سکوت ڈاکہ کے پیچھے جنرل یحیی خان کا ہاتھ تھا۔    

ای پیپر دی نیشن