ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور محسن نقوی خود دیکھیں گے جب کہ کرکٹ کے معاملات وقار یونس دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار اب ایک کرکٹر ہوگا، سلیکشن، انٹرنیشنل ڈومیسٹک، این او سی سمیت تمام فیصلے ایک کرکٹر کرے گا، جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔ وزیر داخلہ یا چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی ایک عہدہ چھوڑ دیں، شاہد آفریدی بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، اس لیے وقار یونس قومی ٹیم سے متعلق تمام امور کے نگراں ہوں گے، اور نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال، ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔ خیال رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی اور کو سونپنے کا اختیار رکھتا ہے۔
محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپ دیے
Jul 30, 2024 | 15:27