لیفٹننٹ کرنل (ر)اکبرحسین کو کورٹ مارشل کے تحت 14 سال کی سزا

Jul 30, 2024 | 16:00

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی، پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مجاز عدالت نے لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی ، اکبرحسین کا رینک بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں،مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔

مزیدخبریں