بشریٰ بی بی کے کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرادیا، ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کرایا، کیس کی سماعت  5اگست تک ملتوی کردی گئی ۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، سردار لطیف کھوسہ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔نیب نے عدالتی حکم پر جواب جمع کروادیا، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں ، تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں جبکہ ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کرادیا ، ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کرایا ۔عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت   5اگست تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن