عوام موبائل فون خریدتے ہوئے ہوشیار رہے، پی ٹی اے کی وارننگ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وارننگ جاری کی ہے کہ صارفین مارکیٹ سے موبائل فون خریدتے وقت محتاط رہیں۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی اے نے اپنے بیان میں عوام کو کلون یا ڈوپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ عوام ہمیشہ ڈبا پیک موبائل فونز خریدیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فون کا IMEI نمبر اس کے ڈبے پر موجود نمبر سے مماثل ہے اور باکس پر مستند اسٹیمپ موجود ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عوام ویب سائٹ پر اپنے موبائل فونز کی تصدیق ڈی وی ایس ایپ یا 8484 پر IMEI نمبر ٹیکسٹ کرکے کر سکتے ہیں۔

بیان میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اگر کسی کو فراڈ کا شکار ہونے کا شک ہے تو ایسی صورت میں وہ دکاندار سے رابطہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کے موبائل فون ڈبہ پیک ہے اگر پھر بھی کوئی مسئلہ ہو تو ایف آئی اے کو اس کی اطلاع دے۔

ای پیپر دی نیشن