پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی 15 سسٹم عالمی معیار کے مطابق بنا دیا

Jul 30, 2024 | 22:40

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی 15 سسٹم عالمی معیار کے مطابق بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق نئے جدید 15 ایمرجنسی سسٹم میں 30 سے زائد فیچر متعارف کروا دیئے گئے۔شہری پنجاب پولیس پاکستان ایپ، پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 15(ون فائیو) پر کال کر سکتے ہیں۔شہری لائیو چیٹ ،ویڈیو کال،سیف سٹی پورٹل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔جدید سہولیات سے آراستہ 15 ایمرجنسی سسٹم پر کال کرنے والوں کا ڈیٹا دستیاب ہو گا۔نئے سسٹم میں بذریعہ ایس ایم ایس لائیو لوکیشن کی سہولت، کیمرہ لسٹ،فیڈ بیک اور کال ٹرانسفر کی سہولت میسر ہوگی۔جدید سسٹم میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے معلومات کے تبادلے کی سہولت بھی موجود ہے۔کال بیک،میڈیا شیئرنگ،مقامی زبان میں بات چیت، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، آٹو ڈسپیچ سسٹم کی سہولت بھی شامل کیا گیا۔
خواتین آپریٹرز، کالز کی نگرانی کے لیے سینیئر افسران،اے آئی سے کال ایجنٹ کے رویے کی نگرانی،کال ایجنٹ کے پاس ڈیٹا بیس، کیو اے سے متعلق ڈیٹا بیس کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ بہتر کارکردگی والے کا ڈیٹا، سینٹرل مینجمنٹ سسٹم سے بہتر رسپانس کے لیے آئی وی آر سسٹم بھی موجود ہے۔ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے خواتین کا رابطہ کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تحت آواز کی پہچان کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی۔ پولیس وہیکل کا رسپانس ٹائم، پولیس رسپانس ٹائم کی مانیٹرنگ، وہیکل ٹریکنگ،کالر فیڈ بیک،روبوکال فیڈ بیک جیسے جدید فیچر شامل ہے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ جدید فیچر سے پولیس کی مدد شہریوں تک پہلے سے بھی تیز ہو سکے گی

مزیدخبریں