امریکی صدراورسعودی فرمانروا کا افغانستان و مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور ایران کے ایٹمی پروگرام کوروکنے کیلئے مشترکہ کوششوں پراتفاق

وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فلسطینی ریاست کے قیام اورافغانستان میں جاری مفاہمتی عمل سمیت دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ عبداللہ نے امریکی صدر پر زور دیا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے ۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی فرمانروا اور باراک اوبامہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن