بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قیام امن کے لیے جرآتمندانہ سیاسی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

Jun 30, 2010 | 13:38

سفیر یاؤ جنگ
ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندی بڑھنے کے خدشات موجود ہیں جبکہ اب بھی وہاں  پانچ سے چھ سو کے قریب  عسکریت پسند سرگرم ہیں ۔ بھارتی آرمی چیف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وادی میں قیام امن اور مستقبل میں حالات بہتر بنانے کے لیے سیاسی اقدامات کیے جائیں ۔ جنرل وی کے سنگھ نے مختلف کشمیری گروپوں کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے مذہبی تہوارامرناتھ یاترا کے موقع پرسکیورٹی اقدامات کے تحت  بارڈر سکیورٹی فورسز کے تین ہزار اہلکار پہنچ گئے ہیں ۔ یہ فوجی کل سے شروع ہونیوالی مذہبی تقریبات کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
مزیدخبریں