امریکی پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے گلوکاری کے بعد اب فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

لاس اینجلس میں ایک ٹی وی کے اشتہار میں مشہور پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے پہلی بار اپنے تیارکردہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے ، جنہیں خصوصی طور پر کینڈی برانڈ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ برٹنی کے مطابق انہوں نے یہ ملبوسات اپنی پسندیدہ فلموں اور موسیقی سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیے ہیں ۔ ملبوسات کی اس کولیکشن کو برٹنی فار کینڈیز کا نام دیا گیا ہے۔ ان ملبوسات کی قیمت چودہ ڈالر سے اٹھہتر ڈالرتک رکھی گئی  ہے ۔ برٹنی سپیئرز کے تیار کردہ ملبوسات جولائی سے امریکہ بھر کے کوہل ڈیپارٹمنٹ سٹورز پر دستیاب ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن