لاس اینجلس میں ایک ٹی وی کے اشتہار میں مشہور پاپ سٹار برٹنی سپیئرز نے پہلی بار اپنے تیارکردہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے ، جنہیں خصوصی طور پر کینڈی برانڈ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ برٹنی کے مطابق انہوں نے یہ ملبوسات اپنی پسندیدہ فلموں اور موسیقی سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیے ہیں ۔ ملبوسات کی اس کولیکشن کو برٹنی فار کینڈیز کا نام دیا گیا ہے۔ ان ملبوسات کی قیمت چودہ ڈالر سے اٹھہتر ڈالرتک رکھی گئی ہے ۔ برٹنی سپیئرز کے تیار کردہ ملبوسات جولائی سے امریکہ بھر کے کوہل ڈیپارٹمنٹ سٹورز پر دستیاب ہوں گے۔