اپراورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکے قافلے کوریموٹ کنٹرول بم  سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزکا قافلہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے سمانہ سے گذررہا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

ای پیپر دی نیشن