بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے  الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندی کے کیمپ بدستور موجود ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں قیام امن کے لیے جرآتمندانہ سیاسی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں عسکریت پسندی بڑھنے کے خدشات موجود ہیں جبکہ اب بھی وہاں  پانچ سے چھ سو کے قریب  عسکریت پسند سرگرم ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں عسکریت پسندی کے بیالیس کیمپ موجود ہیں ۔  بھارتی آرمی چیف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وادی میں قیام امن اور مستقبل میں حالات بہتر بنانے کے لیے سیاسی اقدامات کیے جائیں ۔ جنرل وی کے سنگھ نے مختلف کشمیری گروپوں کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے مذہبی تہوارامرناتھ یاترا کے موقع پرسکیورٹی اقدامات کے تحت بارڈر سکیورٹی فورسز کے تین ہزار اہلکار تعینات کردیئے گئےہیں ، یہ تہوار کل سے شروع ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن