مسلمان مخالف عوامل کو برداشت نہےں کےا جائے گا: فرانسےسی وزےر اعظم

پےرس (صاحبزادہ عتےق الرحمن سے) برقع کے بارے مےں فرنچ پارلےمنٹ مےں بحث سے کچھ ہی دن قبل جو کہ چھ جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔ فرانےسی وزےر اعظم نے پےر کے روز پےرس کے نواحی علاقے ارجنٹائی مےں ال احسان مسجد جو کہ فرانس کی سب سے بڑی مسجد شمار کی جارہی ہے کا افتتاح کےا۔ جوکہ کسی بھی وزےر اعظم کےلئے پہلاموقع تھا۔اس موقع پر فرانسےسی وزےر داخلہ، وزےر اعظم کے ہمراہ موجودنہ تھے۔ افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے وزےر اعظم نے امن اور مکالمے کی اہمےت پر زور دےا۔ فرانس مےں اسلام کی اہمےت کو بر ملا تسلےم کرتے ہوئے انہوں نے اظہار کےا کہ اسلامی تعلےمات کا غلط استعمال نہےں ہونے دےا جائے گا۔ انہوں نے تسلےم کےا کہ موجودہ حالات مےں مسلم آبادی اور اُنکی مساجد لوگوں کے غصے اور امتےازی سلوک کا نشانہ بن رہی ہےں۔ فرانس مےں مسلمانوں کے خلاف عوامل کی موجودگی اےک اےسی حقےقت ہے جس سے چشم پوشی ممکن نہےں ہے اور مسلمان مخالف عوامل کو کسی بھی حالت مےں برداشت نہےں کےا جائے گا۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے طبقائی تفرقے اور مذہبی تعصبات جسکی سب سے بڑی اور خطرناک قسم بنےاد پرستی ہے کو قومی وحدت کا سب سے بڑا دشمن قرار دےا۔ وزےر اعظم فرانسو فےلون نے کہا کہ اسلامی تعلےمات کی آڑ مےں بے بنےاد معلومات پھےلانے والے ہی دانستہ ےا نا دانستہ طور پر اُس اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہےں جسکے فروغ کےلئے آپ کام کر رہے ہےں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپےل کی کہ فرقہ پرستی پھےلانے والوں کے خلاف متحد ہوں اور اپنا شعور اجاگر کرےں تاکہ کوئی بھی اسلامی تعلےمات کا غلط استعمال نہ کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن