کینٹربری کی ٹیم پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں دو سو انسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چھیاسی رنز بنالئے۔

Jun 30, 2010 | 18:13

سفیر یاؤ جنگ
انگلینڈ کے شہر کینٹربری میں جاری وارم اپ میچ کے دوسرے روز کینٹربری نے اپنی اننگز دو رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی، تو اس کی پوری ٹیم دو سو انسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جو ڈینلے تریسٹھ اور جیمز گڈمین انسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمر گل دو جبکہ وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز بھی اچھا ثابت نہ ہوا اور چودہ کے مجموعی سکور پر سلمان بٹ نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کھیل کے اختتام پر عمر امین بیالیس اور فواد عالم انتیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
مزیدخبریں