انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیائی اور افریقی بلاکس کی شدید مخالفت کے بعد سابق آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ کی جگہ نائب صدارت کے لئے نئے امیدوار کا نام طلب کر لیا

Jun 30, 2010 | 21:48

سفیر یاؤ جنگ
آئی سی سی نے یہ فیصلہ سنگاپور میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں آئی سی سی کے چھ فل ممبران پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے جان ہاورڈ کو شرد پوار کی جگہ نائب صدر مقرر کرنے کی مخالفت کی، جس پر آئی سی سی نے ووٹنگ کرائے بغیر ہی کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کو نائب صدارت کے لئے نیا نام پیش کرنے کی ہدایت کی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق نائب صدر بننے کے لئے آئی سی سی کے دس فُل ممبران میں سے سات کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔
مزیدخبریں