سکھرمیں ریلوے کےعملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران شادی ہال او دو مکان گرا دیئے جس کے باعث ہزاروں روپے کا سامان تباہ ہو گیا ۔

سکھرمیں پاکستان ریلوے نے قابضین کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے ۔ ریلوے کے عملہ نے ای این ذوالفقار کی قیادت میں نیو پنڈ اور نواں گوٹھ ریلوے پھاٹک کے مقام پر کارروائی کے دوران وہاں پرتعمیر کیے گئے ایک شادی ہال اور دو مکانوں کو مسمار کر دیا جس کے باعث شادی ہال اور مکانوں میں موجود سامان تباہ ہوگیا ۔ ای این ذوالفقار نے بتایا کہ ریلوے افسران کی ہدایت پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ نیو پنڈ کے علاقے میں گرائے گئے شادی ہال کی منظوری علاقہ کے ایک منتخب نمائندے کی کوششوں سے ہوئی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...