لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی ملک یاسر رضا کو جعلی ڈگری رکھنے پر نا اہل قرار دیا۔

Jun 30, 2010 | 23:11

سفیر یاؤ جنگ
راولپنڈی کے حلقہ پی پی تیرہ سے پیپلزپارٹی کے امیدواراشتیا ق احمد مرزا نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج خواجہ امتیاز کی عدالت میں ملک یاسررضا کی ڈگریوں کو چیلنج کررکھا تھا ۔جس پرمختلف اوقات میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں  اس کیس کی سماعت ہوتی رہی ہے ،تاہم کل کی سماعت کے موقع پر جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا فیصلہ آنے کے بعد ملک یاسررضا کے وکیل سردار عبدالرزاق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور جلد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں معلوم نہیں کہ فیصلہ ہمارے خلاف کیوں آیا جبکہ تمام تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے ملک یاسر رضا کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے یہ امتحان واقعی پاس کیا تھا ، واضح رہے کہ ملک یاسررضا مسلم لیگ لیگ نون کے ٹکٹ پی پی تیرہ راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
مزیدخبریں