مالی سال دو ہزار نو اور دس بدھ کے روزاختتام پذیرہوگیا تاہم اس کے باوجود وزیراعظم گیلانی کی طرف سے منظورکی گئی سات کروڑ روپے کی رقم وکلاء میں تقسیم نہ کی جاسکی۔  

وفاقی وزیر قانون اور پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک کی ایک سو چھ بار ایسوسی ایشنوں سپریم کورٹ اورصوبائی بار کونسلز کو اڑتیس کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ تاہم اس کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے منظورکی گئی گرانٹ میں سے سات کروڑ روپے کی رقم بچ گئی جسے قومی خزانے میں واپس جمع کرادیا گیاہے۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری کئے گئے چیک کیش کرانے کی بھی آج آخری تاریخ تھی۔

ای پیپر دی نیشن