مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک خطے میں پائیداراستحکام قائم نہیں ہوسکتا۔ جنرل خالد شمیم وائیں

Jun 30, 2011 | 04:37

سفیر یاؤ جنگ
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ خطے کے لوگوں کی بہتری کے لئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی کوششیں کرنا ہوں گی جبکہ خودانحصاری اور قومی مفاد کی ترجیح ہی ہمارارہنما اصول ہونا چاہئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹینے واضح کیا کہ پاکستان خلوص دل سےانتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف جنگ کررہا ہے، افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء جغرافیائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صورتحال کا اچھی طرح جائزہ لے کر اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی۔ جنرل شمیم وائیں نے اس موقع پر یونیورسٹی سے کورس پاس کرنے والے آرمی کے جوانوں، پاکستان سول بیورکریٹس، اوردوست ممالک کے سینئرافسران کو مبارکباد بھی پیش کی۔
مزیدخبریں