مہمندایجنسی میں افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چالیس شرپسند ہلاک، ایک جوان شہید ۔

پشاورمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کے آپریشن کمانڈر آفتاب احمد نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریب شنکڑاو کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ تین روز سے جاری آپریشن میں چالیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف تین روز تک آپریشن جاری رہا،جس میں پاک فوج کے ایوی ایشن اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔ آپریشنل کمانڈر نے مزید کہا کہ شرپسندوں نےپچھترمیٹر کے علاقے میں ایک سوپندرہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ فورسزنےآپریشن کے دوران علاقے سے سینکڑوں شدت پسندوں کوپسپا بھی کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن