وفاقی وزیرپانی وبجلی سید نوید قمرکی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں سی این جی سٹیشنزایک کے بجائے دودن کے لئے جبکہ پنجاب میں دودن کے بجائے تین دن کے لئے بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سندھ میں سی این جی سیکٹر کی بندش سے حاصل ہونیوالی دو کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پرآٹا، چاول، گھی، بیسن اور دیگراشیاء سستے داموں فروخت کرنے کے لئے دو ارب کے ریلف پیکیج کو بھی منظورکرلیا گیا۔ اجلاس میں گیس پرائسنگ فارمولے پربھی غور ہوا اوریکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ دوسری طرف دو پاور پلانٹس کو اگلے پانچ ماہ کے لئے گیس کی فراہمی کے علاوہ ملک میں فرنس آئل کی بلینڈنگ کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اجلاس میں خان خواڑ ہایئڈل پاور پراجیکٹ کے لئے قرض کی ری لینڈنگ کے علاوہ اوچ پاور پلانٹ ٹو خان ریسرچ لیبارٹریز کو دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔