کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمحدود تیزی رہی اورکاروبار کے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارپانچ سو پوائنٹس کی حد عبورنہ کرسکا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت زون میں ہوا لیکن انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ اور پریشرکا شکاررہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں انڈیکس بارہ ہزارچارسو پوائنٹس تک بھی گرگیا تاہم اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز میں نمایاں تیزی اور فرٹیلائزرسیکٹرکی مدد سے انڈیکس نے بارہ ہزارپانچ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کی۔ کاروبارکے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس تہترپوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارچار سو چھیانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑانسٹھ لاکھ شیئرز تک محدود رہا۔

ای پیپر دی نیشن