ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن،مطالبات تسلیم نہ ہونے پرجمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کرکے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

Jun 30, 2012 | 18:45

سفیر یاؤ جنگ
راولپنڈی میڈیکل کالج میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات تسلیم کرانے کے لیےنئے سروس اسٹرکچر سے متعلق ایک سیمینار ہوا جس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے تنظیم کےنمائندوں نے شرکت کی۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ پنجاب حکومت اور بیوروکریسی ان کے مطالبات کے حق میں رکاوٹ بن چکی ہے اور اخبارات میں ڈاکٹروں کے خلاف اشتہاری مہم کے ذریعے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےجمعرات کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹریٹ کے گھیراو اور دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انھیں ججز اور بیورو کریسی کی طرح جاب سٹرکچر دے وہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں بلکہ اپ گریڈشن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کی بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے ینگ ڈاکٹرزمذاکرات کیلئے تیار ہیں اگر انھیں گرفتار کیا گیا توملک بھرمیں ہڑتال کی جائیگی۔ اس موقعے پرینگ ڈاکٹرپنجاب کے صدر ڈاکٹرحامد بٹ اور ترجمان ناصربخاری سمیت دیگرعہدیداربھی موجود تھے۔
مزیدخبریں