پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے چوالیس پیسے تک کمی کردی گئی، اوگرا نے پٹرول پانچ روپے اور سی این جی چار روپے انسٹھ پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Jun 30, 2012 | 20:31

سفیر یاؤ جنگ
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے دو پیسے کمی کے بعد چوراسی روپے انچاس پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت دو روپے اڑتالیس پیسے کم کرکے ستانوے روپے اکیس پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے چون پیسے کم کرکے چھیاسی روپے پچیس پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے چھیاسی پیسے کمی کے بعد تیراسی روپے اکہتر پیسے اور ایچ او بی سی کی نئی قیمت چھ روپے چوالیس پیسے کمی کے ساتھ ایک سو چھ روپے اٹھاسی پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سی این جی کی فی کلوگرام قیمت ریجن ون میں چار روپے انسٹھ پیسے کمی کے بعد ستتر روپے چھتیس پیسےجبکہ ریجن ٹو میں چار روپے بیس پیسے کمی کے بعد ستر روپے تریسٹھ پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد ہوجائے گا۔
مزیدخبریں