رینٹل پاور کیس: تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں: نیب ”پرویز اشرف وزیراعظم بن گئے“ وزارت داخلہ تذبذب میں

اسلام آباد (آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزارت داخلہ کو رینٹل پاور کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن وزارت داخلہ مبینہ طور پر ایسا کرنے سے ہچکچا رہی ہے کیونکہ نئے منتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ان ملزمان میں سے ایک ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ترجمان ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے وز ارت داخلہ کو رینٹل پاور کیس کے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے باقاعدہ خط لکھ دیا ہے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا یہ خط راجہ پرویز اشرف کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے سے پہلے بھیجا گیا یا بعد میں۔اپریل میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب نے جن ملزمان کے نام وزارت داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے بھیجے ہیں ان میں سابق وزراءپانی و بجلی راجہ پرویز اشرف ،لیاقت علی جتوئی اورطارق حمید ،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ،سابق پانی و بجلی سیکرٹریز شاہد رفیع،محمد اسماعیل قریشی اور اشفاق محمود ،سابق سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق ،سابق چیئرمین نیپرا خالد سعید اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر،چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف علی ،سابق ایم ڈیز پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ خالد عرفان رحمن،فیاض الٰہی اور یوسف میمن ،سابق ایم ڈیز پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور منور بصیر احمد اور پیپکو چیف آفیسرز محمد عارف سلیم ،فضل احمد خان اور چوہدری انور شامل ہیں۔ جب وزارت داخلہ نے درج بالا نام ای سی ایل میں ڈالے تو نیب نے وزارت داخلہ کو یاد دہانی ارسال کی۔ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنا بیان نیب میں ریکارڈ کرا چکے تھے۔احتساب بیورو کے میڈیا ونگ کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ اگر نیب کے تحقیقات کاروں کو ضرورت پڑی تو نیب راجہ پرویز اشرف کو دوسرا بیان قلم بند کرانے کےلئے طلب کرےگا۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف تاحال مقدمہ میں ملزم ہیں اور نیب کسی دباﺅ میں آئے بغیر ان کےخلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ نیب نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر آر پی پیز کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو کو حکومت پاکستان سے حاصل کئے گئے 22 ارب روپے واپس کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔راجہ پرویز اشرف نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ رینٹل پاور معاہدے 2006ءمےں مشرف دور میں ہوئے جن کی منظوری وفاقی کابینہ نے2008ءمیں دی۔نیب نے کہا ہے کہ رینٹل پاور پراجیکٹس سے 3ارب تک کی وصولی ہوگئی۔ ترجمان نیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو ای نے 500ملین روپے کی ادائیگی کی۔ رینٹل کیس میں شامل تمام افراد کو ای سی ایل میں ڈالنے کا خط اپریل میں لکھا۔خط میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام بھی شامل ہے،پیشرفت کا علم نہیں۔رقم نہ دینے اور تحقیقات میں عدم تعاون کرنے والوں کو گرفتار کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...