لندن (اے پی پی) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل ندال ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ یہ رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام کا اب تک سب سے بڑا اپ سیٹ ہے۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں جمہوریہ چیک کے لیوکاس روسل نے سخت مقابلے کے بعد 2مرتبہ ومبلڈن اوپن کے فاتح اور مجموعی طور پر 11گرینڈ سلام جیتنے والے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل ندال کو 6-7(11-9)، 6-4،6-4، 2-6 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔