رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کے بھائی اورصوبائی حلقہ پی پی 161کے صدر مسلم لیگ (ن) چودھری عبدالشکور نے کہا ہے کہ صوبائی حلقہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں ڈکٹیٹر پرویز مشرف اور سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے خوشامدی بھی مسلم لیگ (ن) کا لبادہ اوڑھ کر شامل ہو گئے ہیں۔ شہبازشریف کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر صرف خالص مسلم لیگی امیدوار کا ہی حق ہے۔