لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے نگران دور میں بھرتی کئے گئے 19 لاءافسروں کو انکے عہدوں سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود عابد نقوی، احسن خاور، اعجاز جمال، زائر سکندر برکی، مظہر علی، عبدالرحیم خان، بدر منیر، علی عابد، روحیل مصطفی، طائر پراچہ، تحسین عرفان، منظور وڑائچ، نوید عباس، میاں ندیم، آمنہ بانو اور محمد اکرم شامل ہیں جبکہ انصار الحق اور مرزا وقاص نے خود اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔