لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور میں پرچون سطح پر گذشتہ ہفتے 4 سبزیوں، 12 پھلوں، برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کلو آلو سٹور کی قیمت ایک روپے اضافے سے 15 روپے، ٹماٹر 20 روپے اضافے سے 68 روپے، ایک کلو سیب سفید کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا۔ سیب پہاڑی 10 روپے اضافے سے 144 روپے، کیلا، پپیتا، آڑو، فالسہ، خوبانی، لیچی، جامن، انار، آم کی قیمت بڑھی۔ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 235 روپے سے بڑھ کر 264 روپے ہوگیا جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا اور انکی قیمت 81 روپے بڑھ کر 84 روپے ہوگئی۔