موریطانیہ کی سپریم کورٹ کے ججوں کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات، مزار اقبالؒ،شاہی قلعہ ،بادشاہی مسجد کا دورہ

Jun 30, 2013

لاہور(وقائع نگار خصوصی) موریطانیہ کی سپریم کورٹ کے ججوں کے وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔ وفد میں چیف جسٹس سیدی یحفظ اور موریطانیہ کی سپریم کورٹ کے دیگر دو ججز شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد خان اور جسٹس شیخ احمد فاروق کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور دونوں اسلامی ممالک میں انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس نے وفد کو کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔بعد ازاںوفد نے مزار اقبال ؒ، شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد ایسے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں