راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار محمد عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے۔ ملک کو دشمن کی بجائے اپنوں سے خطرہ ہے۔ دشمن سے تو اللہ تعالیٰ خود نمٹ لیتا ہے۔ وہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں بستر علالت پر نوائے وقت سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر حافظ محمد احمد رضا قادری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سابق سیکرٹری سردار منظر بشیر نے بزرگ کشمیری رہنما کی عبادت کی۔ سردارقیوم کا کہنا تھا کہ طبیعت ٹھیک ہے صحت خراب ہوسکتی ہے کہ اس کا تعلق جسم سے ہے جبکہ طبیعت کا تعلق دل سے اور دل کا تعلق روح سے ہوتا ہے۔
”اللہ پاکستان کو سلامت رکھے، ملک کو دشمنوں سے نہیں اپنوں سے خطرہ ہے“ سردار قیوم
Jun 30, 2013