حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے: رانا ارشد

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ءو رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کے لئے درست سمت میں تیز تر اقدامات کئے جارہے ہیں، توانائی بحران نے زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے پہلے دن سے جنگی بنیادوں پر مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت ان ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...