حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران رےل بازار کے صدر حاجی محمد ندےم طور نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بجٹ مےں کوئی رےلےف نہیں دےا۔ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے سے مہنگائی کا نےا طوفان آئے گا۔ اپنے جاری بےان مےں ندےم طور نے مزےد کہا کہ مہنگائی مےں پسے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ منتخب حکومت کو غرےب عوام کو رےلےف فراہم کرنا چاہئے، ٹےکسوں پر نظرثانی کی جائے۔