کراچی (اے پی اے) ایک فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی مد میں پٹرول 86 اور ڈیزل کی قیمت میں 90 پیسے فی لٹر تک اضافہ ہوگیا، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 13سے18جون ایک فیصد کم سیلز ٹیکس نقصان کا ازالہ کیا جائے۔یہ بات پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین بشیر اکبر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرول کی نئی قیمت 100روپے 94پیسہ جبکہ ڈیزل کی 105روپے 81 پیسے ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اضافی ٹیکس کے بارے میں واضح نہ ہونے کے باعث 13جون سے 28جون تک عوام سے 17فیصد کی جگہ 16فیصد ٹیکس وصولی کیا جاتا رہا جس سے ایک اوسط پٹرول پمپ کو یومیہ 5سے10ہزار روپے نقصان ہوا ہے جسکا حکومت کو ازالہ کرناچاہئے۔حکومت نے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے کی منظوری دے دی، پٹرول 2.66 روپے، ڈےزل 3.66روپے مہنگا ہوگےا، اوگرا نے پٹرولےم مصنوعات مےں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، وزارت خزانہ نے ہفتہ کے روز پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے کی منظوری دےدی ہے، منظوری کے بعد پٹرول 2.66 روپے اضافے کے ساتھ 102.42 روپے فی لےٹر جبکہ ڈےزل کی قےمت 3.66روپے اضافے سے 108.36روپے فی لےٹر ہوگئی، لائٹ ڈےزل کی قےمت مےں 3.04روپے فی لےٹر اضافہ کےاگےا، مٹی کے تےل کی قےمت 2.50 روپے اضافے کے ساتھ 96.68روپے فی لےٹر ہوگئی، اوگرا قےمتوں مےں اضافے کا نوٹیفکےشن آج جاری کرے گا جبکہ اضافے کا اطلاق ےکم جولائی سے ہوگا۔
اضافی جی ایس ٹی: پٹرول 86، ڈیزل 90 پیسے لٹر مہنگا
Jun 30, 2013