مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے:ملک رشید خاں

مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے:ملک رشید خاں

کنگن پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے ملک رشید خاں نے کہا ہے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی منازل طے کرے گا۔ مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کومعاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا عزم پاکستان کی خودمختاری اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے عوام نے جس طرح بھاری مینڈیٹ دے کر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا۔
 انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی خزانہ خالی اور تمام قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنحچ چکے ہیں جس کی تمام ذمہ داری پی پی پی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے مختلف دیہات شام کوٹ، کوٹھا تلونڈی دیگر کے دورہ کے دوران معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...