اسلام آباد (آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی خطے میں امن واستحکام کی علامت ہے ، چینی کوہ پیماﺅں کے قتل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفیر سن وی ڈونگ سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت نے چینی سفیر سمیت چینی عوام اور حکومت سے سیاحوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا صدر نے کہا کہ پاکستان میں دوستی خطے میں امن واستحکام کی علامت ہے اور گوادر منصوبہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے انہوں نے مزید کہا کہ میرے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔