مشرف دور میں ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگا دیا گیا : چودہری احتشام سلیم

مشرف دور میں ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگا دیا گیا : چودہری احتشام سلیم

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنما چودہری احتشام سلیم بل نے کہا ہے کہ مشرف کےخلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے عوامی حکومتوں کو ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے والے آمروں کی حوصلہ شکنی ہو گی آمروں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ پوری قوم آج تک بھگت رہی ہے، خصوصاً جمہوری حکومت پر شب خون مارنا، واقعہ لال مسجد، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنا، نادیدہ غیر ملکی طاقتوں کی ملکی امور میں مداخلت، آئین و دستورکی خلاف ورزی، چیف جسٹس آف پاکستان کی جبری معزولی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے مجرموں کا سا سلوک روا رکھنا ایسے اقدام ہیں جو قطعی قابل برداشت نہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودہری احتشام سلیم بل نے حکومت کی جانب سے مشرف کےخلاف غداری کامقدمہ چلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جتنا نقصان آمروں نے پہنچایا اتنا نقصان ہمارے دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا بالخصوص مشرف دور میں ملک کی سلامتی کو داﺅ پر لگا کر امریکی ایجنڈکی تکمیل کی گئی، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے آمرکےخلاف مقدمہ چلانے کی حمایت کی ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پوری قوم آمرکو سزا دینے پر متفق ہے۔



 

ای پیپر دی نیشن