وراثتی جائیداد کے تنازع پر سسرالیوں نے داماد کی گاڑی تباہ کر دی

وراثتی جائیداد کے تنازع پر سسرالیوں نے داماد کی گاڑی تباہ کر دی

سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک نمبر122پنڈوریاں میں2خواتین سمیت7افراد نے وراثتی جائیداد سے حصہ لینے پر مشتعل ہو کر اپنے داماد احسان اللہ کے ڈیرے پر کھڑی گاڑی کو تباہ کر دیا، گاڑی کے شیشے توڑ کر پسٹل30بور، نقدی12ہزار اور قیمتی کاغذات چوری کر لئے، بتایا گیا ہے کہ شہباز احمد، تصور عرف مانو، طارق محمود عرف رانجھا، خواتین نازیہ یوسف، شازیہ یوسف وغیرہ احسان اللہ کے سسرالی عزیز ہیں، احسان اللہ کی بیوی کو وراثتی جائیداد سے قطعہ اراضی حصہ میں ملا ہے، جسے وہ کاشت کر تا ہے، ملزمان کو حصہ لینے کا رنج ہے، جس پر ملزمان نے اسے ہراساں اور پریشان کرنے کیلئے اسکی کار کو تباہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...