شیخوپورہ: 5 سالہ بچی گیسٹرو سے جاں بحق، مریضوں کی تعداد 280 ہو گئی

شیخوپورہ: 5 سالہ بچی گیسٹرو سے جاں بحق، مریضوں کی تعداد 280 ہو گئی

Jun 30, 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی متعد د بستیوں میں عدم فراہمی اور ناقص اشیاءو خوردونوش کی سرعام فروخت کی بناءپر گیسٹرو کے مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ گزشتہ رات آبادی پھلر وان کے محنت کش بشیر احمد کی 5سالہ بچی ندا بشیر گیسٹرو کا مرض لاحق ہونے کے باعث جاں حق ہوگئی۔ اس نے آخری سانسیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیں۔ دریں اثناءگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر کے سرکاری اور پرائیویت ہسپتالوں میں لائے جانے والے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد 280 بتائی گئی ہے۔
گیسٹرو/ بچی جاں بحق

مزیدخبریں